الہ آباد : اترپردیش کی سنگم نگری الہ آباد میں گذشتہ کچھ دنوں سے ٖطغیانی زدہ جمنا کی آبی سطح میں کمی سے ساحلی علاقوں کے باشندوں نے راحت کی سانس لی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں میں گنگا کی آبی سطح میں صرف دو سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔
محکمہ سینچائی کے منوج سنگھ نے بتایا کہ بارش کی کمی کی سے جمنا کی آبی سطح میں کمی آئی درج کی گئی ہے ۔اگر بارش دوبارہ شروع ہوتی ہے تو جمنا کی آبی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے ۔سیلاب کنٹرول ڈپارٹمنٹ سے موصول اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو جمنا کی آبی سطح میں18 سینٹی میٹر کی کمی درج کی گئی ہے جبکہ گنگا کی آبی سطح میں دو سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ صبح آٹھ بجے پھاپھامئو میں گنگا کے آبی سطح80.040، چھتناگ میں77.970، اور نینی(جمنا) کی آبی سطح 78.500 درج کی گئی ہے جبکہ جمعرات کو پھاپھا مئو میں گنگا کے آبی سطح 80.020،چھتناگ میں 78.100 اور نینی(جمنا) 78.620 میٹر درج کیا گیاتھا۔الہ آباد میں خطرے کا نشان 84.73 میٹر درج ہے ۔گنگا اور جمنا خطرے کے نشان سے کافی نیچے بہہ رہی ہیں۔انتظامیہ نے سیلاب چوکیوں پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کے لئے کہا ہے ۔