لکھنؤ، 17 جنوری (یواین آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 کی ویکسینیشن کے کام کو مرکزی حکومت کے رہنما خطوط اور ترتیب سے انجام دینے کی ہدایت دی اس میں کسی قسم بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں نہ کی جائے وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں ایک میٹنگ میں ان لاک انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔
ریاست میں ہفتہ سے شروع ہونے والی کورونا ویکسینیشن مہم کےسلسلے معلومات حاصل کرتے ہوئے انہوں نے ویکسینیشن کے کام کو باضابطہ طور پر انجام دینےکی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں انہیں بتایا گیا کہ ریاست میں 22،643 افراد کو کورونا ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔
وزیراعلی نے کہا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی درج کئے جانے کےباوجود فی الحال ابھی بھی چوکس رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کوکووڈ 19 سے بچاؤ کے تعلق سےمیں مسلسل بیدار کیا جائے۔انہوں نے کووڈ اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات، طبی سازوسامان اور بیک اپ سمیت آکسیجن کی مناسب دستیابی برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
کووڈ ۔19 کی چین کو توڑنے میں ٹیسٹنگ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلی نے ٹیسٹنگ کے کام کو پوری صلاحیت سے انجام دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ سرولانس سسٹم اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کا کام موثر انداز میں جاری رکھا جائے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو آیوشمان بھارت یوجنا کا فائدہ پہنچایا جائے ۔ میٹنگ میں یہ معلومات فراہم کی گئی کہ 15 دسمبر 2020 سے 15 جنوری 2021 تک ریاست میں آیوشمان بھارت اسکیم کے کارڈ تیار کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم چلائی گئی ۔ ایک ماہ کی اس مہم کے دوران ایوشمان بھارت اسکیم کے 10 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ کارڈ بنائے گئے ہیں۔