وارانسی : وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ایک اسپیشل اسپتال بنایا گیا ہے جس میں ایک ہی چھت کے نیچےتین مختلف طبی طریقوں سے مریضوں کاعلاج کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کے دفتر سے منگل کو موصول اطلاع کے مطابق آنے والے جمعرات کو وارانسی دورے پر آرہے وزیر اعظم مودی، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اس استپال کا افتتاح کرسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی اپنے پارلیمانی حلقے میں پانچ لاکھ لیٹر دودھ کے پروڈکشن والے امول ڈیری پلانٹ کا 23دسمبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے۔