سلبریٹیز دنیا بھر کے بیوٹی پروڈکٹ خریدنے کے لئے آپ کو دن رات ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر ایڈ دیتے نظر آتے ہیں، لیکن اپنے خوبصورت دکھنے کی بات آتی ہے تو شاید ہی وہ ان میں سے کسی مصنوعات کا استعمال کرتے ہوں۔
اب سلمان خان کو ہی لے لیجئے، ان کے بتائے پروڈکٹس کی دنیا دیوانی ہے۔ ان کا برانڈ بینگ ہیومن زبردست ترقی کر رہا ہے۔ ان کےساتھ کے تمام سٹارس بیوٹی پروڈکٹس کے برینڈ امبیسڈر ہیں لیکن وہ اس معاملہ میں اپنی سوچ الگ رکھتے ہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی کا سامان گھر پر ہی اگاتے ہیں۔
اس بات کا انکشاف ’ دا کپل شرما شو‘ میں فلم کلنک کے اسٹارس کی مستی کے دوران ہوا۔ فلم میں روپ کا کردار ادا کر رہیں عالیہ بھٹ سے جب ان کے دمکتے روپ کا راز پوچھا گیا تو وہ بولیں، ’ اپنی جلد کو چمکدار رکھنے کئے میں دن بھر میں خوب سبزیاں کھاتی ہوں‘۔ لیکن یہی سوال جب ورون سے پوچھا گیا تو انہوں نےاپنے کوچ اور گائڈ رہے سلمان خان کا نام لیا۔
ورون نے بتایا، ’’ میں تو خود کو چمکتا دمکتا دکھانے کے لئے سلمان خان کے دئے ہوئے ٹپس کو مانتا ہوں۔ ایک بار میں ان کے گھر گیا تو وہ گملوں میں پانی دے رہے تھے۔ انہوں نے ہی مجھے ایلویرا کا پیڑ دکھایا اور اس کے رس کی خاصیت بتائی۔ بس تب سے ہی میں ایلوریرا جیل سے ہی اپنی جلد کا خیال رکھنے لگا ہوں‘‘۔