لکھنؤ: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہوئے حملے پر یوپی کی سیاست گرماگئی ہے۔ مخالف جماعتوںنے حملے کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ سیاسی جماعتوںنے واردات کی مذمت کی اور اسے شرمناک کہا۔ کمیونسٹ پارٹی مالے نے اس واردات کو لے کر ملک گیر مظاہرہ کا اعلان کردیا ہے۔









