ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے وائبرینٹ گجرات سمٹ میں کہا کہ گجرات ریلائنس کی جنم بھومی اور کرم بھومی ہے۔ گجرات ہمیشہ ہماری پہلی پسند رہے گا۔ سرمایہ کاری کے طور پر ہندستان پہلی پسند ہے اور ملک کے اندر گجرات۔ گجرات میں تین لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی اور یہاں تقریبا 1 ملین سے زائد روزگارکےمواقع پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سال میں ریلائنس گجرات میں سرمایہ کاری اور روزگار کی تعداد کو دوگنا کر دے گا۔ ریلائنس کا نیا بزنس ماڈل انویسٹمینٹ کے طور پر کچھ ہی مقامات پر مرکوز نہیں ہے۔ وہ پورے گجرات میں سرمایہ کاری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
گجراتی ہونے پر فخر: مکیش امبانی نے کہا کہ مجھے گجراتی ہونے پر فخرہے۔ اس لئے 6 کروڑ گجراتیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا خواب، میرا خواب ہے۔ کیا ہم مل کر گجرات کو دنیا کی سب سے خوشحال جگہ بنا سکتے ہیں؟ ہاں ہم کر سکتے ہیں اور ہم ضرور کریں گے۔
ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندر شیکھرن کا کہنا ہے کہ ٹاٹا کیلئے گجرات بہت اہم جگہ ہے۔ ریاست میں ٹاٹا کے صرف 25 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ ٹاٹا گروپ گجرات میں الیکٹرک وہیکل مینیوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔ ریلائنس جیو کا منافع 22 فیصد بڑھ کر 813 کروڑ روپئے، کسٹمرس کی تعداد 28 کروڑ کے پار