ممبئی : بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم چھاوا نے باکس آفس پر 412 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کی ہے ۔ فلم میں وکی کوشل ، اکشے کھنہ اور رشمیکا منڈانا مرکزی کرداروں میں ہیں ۔
فلم میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج اور رشمیکا منڈانا نے ان کی اہلیہ یسو بائی کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس فلم کی ہدایت کاری لکشمن اٹیکر نے کی ہے اور اسے دنیش وجان نے پروڈیوس کیا ہے ۔ یہ فلم 14 فروری کو ریلیز ہوئی تھی ۔
فلم کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے ۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا۔ فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے ۔