ایک طرف غزہ میں اسرائیلی فوج معصوم فلسطینیوں پر آگ کے گولے برسا رہی تھی اور دوسری طرف سیکڑوں یہودی بیت المقدس پر قبضے کے چون سال پورے ہونے کا جشن منا رہے تھے، رقص کرتے یہودیوں کی سوشل میڈیا وڈیوز نے اسرائیل کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا۔
اسرائیل نے گذشتہ رات غزہ پر وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 25 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ایک طرف اسرائیلی فوج غزہ میں بمباری اور مسجد الاقصیٰ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی تھی تو دوسری طرف یہودی بیت المقدس پر قبضے کا جشن مناتے رہے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے مسجد الاقصیٰ میں آگ لگی ہوئی تھی اور ہزاروں یہودی رقص کرتے خوشیاں منا رہے تھے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں کئی روز سے کشیدگی جاری ہے، اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر حملوں میں اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔