ہنوئی : وسطی ویتنام میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے 41 افراد ہلاک اور 9 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی روزنامہ وی این ایکسپریس نے ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے جمعرات کی شب یہ اطلاع دی۔
اتھارٹی کے مطابق سیلاب نے 167 مکانات کو نقصان پہنچایا اور 52,000 سے زیادہ زیرآب آگئے ہیں،
جب کہ 13000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، ، تقریباً 2100 ہیکٹر درخت، 88 ہیکٹر آبی زراعت کو نقصان پہنچا اور30700 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سیلاب نے خطے میں ٹرانسپورٹ خدمات کو شدید متاثر کیا ہے،
ویتنام ریلوے کارپوریشن نے حالیہ دنوں میں 14 مسافر ٹرینیں معطل کر دی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کئی صوبوں میں بجلی کی بندش سے 10 لاکھ سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔