ہر گھر میں استعمال ہونے والا سرکہ کینسر، انفیکشن، بیکٹریا کے خلاف لڑنے سمیت جسمانی وزن میں کمی اور میٹابولزم میں بہتری لانے کے لیے فائدہ مند ہے۔
یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ہوزونگ ایگری کلچرل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مختلف اقسام کے سرکے قدرتی اجزاءسے تیار ہوتے ہیں جو اسے صحت کے لیے انتہائی فائدے مند بنا دیتے ہیں اور ڈاکٹروں کے پاس جانے کی صورت میں خرچ ہونے والے ہزاروں روپے بھی بچ سکتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سرکے کا ترش ذائقہ جسم کو بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس سے میٹابولک اور جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے جبکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق سرکے میں استعمال ہونے والے اجزاءکچھ اقسام کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ سرکہ بیکٹریا کش، اینٹی انفیکشن، اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت کے لیے دیگر فائدہ مند خوبیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔
اسی طرح سرکہ بالوں کی خشکی سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے جس کے لیے پانی اور سرکے کی یکساں مقدار ایک اسپرے بوتل میں ڈالیں اور شیمپو کے بعد اپنے سر پر لگائیں۔
دس سے پندرہ منٹ بعد سر کو دھولیں جس کے بعد خشکی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اسی طرح یہ گھر کے متعدد مسائل کے لیے بھی بہترین ٹوٹکے کا کام کرتا ہے۔