رام مندر کولیکربی جے پی لیڈر ونے کٹیار نے متنازع بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر رام مندر نہیں بنا تو ہم قربانی دینے والے دستے تیار کریں گے۔یہ دستہ مندر تعمیر کرے گا۔نیوز 18 سے بات چیت میں ونے کٹیار نے کہا کہ جب تک معاملے میں عدالت کا فیصلہ نہیں آجاتا تب تک قربانے پروگرام قائم رہے گا۔لیکن ہم یہ عمل جاری رکھیں گے۔
ونے کٹیار نے کہا کہ بھومی ہماری ہے ،لیکن عدالت کے فیصلہ آنے تک ہم قربانی پروگرام کو ملتوی رکھیں گے،حالانکہ ہمارا عمل جسری رہے گا۔اگر ہمارے حق میں فیصلہ یا کام نہیں ہویا رام مندر میں کچھ رکاوٹ پیدا ہوئی تو ہم دستے تیار کریں گے۔یہ دستہ مندر تعمیر کرے گا۔رام مندر کیلئے وقت۔وقت پر جو بھی ضرورت ہے وہ ہم لوگ کرتے رہیں گے۔اس میں کسی بھی طرح کا کوئی ٹھہراؤ یا شک نہیں ہے۔یہ برابر چلتا رہے گا۔
کٹیار نے بابری مسجد کے مدعی مقابلہ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اقبال انصاری بچہ ہے۔اسے کچھ نہیں پتہ ہے۔خوش قسمتی ہے کہ نئی مجلس عاملہ بنی ہے تو ایک بار رام لیلا کے درشن ہونا ،سادھو ۔سنتوں کے درشن ہونا،حالات کو سمجھنا جو نئے عہدیدار ہیں وہ دیکھیں گے کہ کیا ہماری چل رہی ہے۔وہ سب یہاں فکر کا اظہار کرنے کیلئے آئے ہیں۔
وہیں آر ایس ایس ،وہپ ،بی جے پی ،کے مشترکہ اجلاس کے بعد وہپ کے بین الاقوامی صدر وشنو سدا شیو کوکجے نے اجودھیا میں کہا تھاکہ رام مندر بنے گا اور سب کے ساتھ سے بنے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشترکہ میٹنگ خاندانی تھی۔جس میں خاندان کے کارکن ہیں۔جتنے بھی حصہ لے رہے ہیں اس میں سے کئی ایسے ہیں جب رام جنم بھومی کی تحریک شروع ہوئی اس پہلے دن سے آج تک اس تحریک میں بنے ہیں اور اب بزرگ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کرتےہوئے کہا کہ مندر جلد از جلد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک عقیدوں پر چلتا ہے اور بھگوان سب کراتا ہے۔اسی نے تصور دیا ہے وہی پورا کرے گا اور یہ یقین طور سے پورا ہوگا۔ہمار ایقہن ہے۔انہوں نے کہا یہ ملک یقین پر چلتا ہے۔