امریکا نے پاکستان کو سال 2022 کے دوران مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں کو برداشت کرنے یا اس میں ملوث رہنے والے ممالک کی فہرست میں برقرار رکھا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتوں، غیر سرکاری قوتوں نے اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر کئی لوگوں کو ہراساں، خوف زدہ کیا اور جیل میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قتل بھی کیا۔









