واشنگٹن ، 10 اگست ؛) شام میں جولائی کے بعد سے تشدد میں اضافے کی وجہ سے کم از کم 45 بچے ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ اطفال ایمرجنسی فنڈ کے ایک سینئر عہدیدار برٹرینڈ بینویل نے ایک پریس ریلیز میں کہی ہے
بینویل نے پیر کے روز کہا “شام میں بالخصوص شمال میں جولائی کے آغاز سے جاری تشدد میں اضافے کی وجہ سے کم از کم 45 بچے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں‘‘۔
بینویل نے کہا کہ شامی شہر الکستون میں ہوئے ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے چار بچے مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں دیگرمتعدد شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
بینویل نے مزید کہا کہ سبھی پارٹیوں کو تنازعہ کے دوران بچوں کو ہر وقت تحفظ دینا چاہیے۔