چندی گڑھ ۔ ہریانہ کی مٹی سے اٹھ کر بالی ووڈ اور بگ باس تک میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکیں اداکارہ رقاصہ سپنا چودھری نے کسانوں کے لئے اپنے دل کی بات کہی ہے۔ ہریانوی رقاصہ نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کے لئے لوگ نکل کر باہر آئے۔ سبھی نے ایک ساتھ مل کر ان کے لئے اپنے احساسات ظاہر کئے۔
لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے دباو کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ان کی موت یا خودکشی کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ڈرگس، اقربا پروری اور غلط چیزوں کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن اسی دوران ہمیں کسانوں کے لئے بھی اتنی ہی حساسیت دکھانی پڑے گی۔
اپنے ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے سپنا نے لکھا ‘ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ ہمارے کسانوں کے لئے بھی آواز اٹھائیے’۔ سپنا نے ویڈیو میں کہا ‘ کچھ وقت پہلے کسان آندولن ہونا تھا، لیکن اس دوران انہیں پیٹا گیا۔ اس واقعہ کی جانکاری بھی میڈیا نہیں دکھا رہا ہے۔ میں درخواست کرتی ہوں کہ آپ کسانوں کی بات کو اپنے توسط سے اٹھائیں۔ ساتھ ہی حکومت سے بھی یہ درخواست ہے کہ وہ کسانوں کی مانگ کو سنے’۔
سپنا نے کہا ‘ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی جگہ سے آتی ہوں جہاں کسان کو بہت اونچا درجہ دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ خود میں ایک کسان کی بیٹی ہوں اور آپ سب سے، میڈیا سے، حکومت سے اور لوگوں سے ایک درخواست کرتی ہوں کہ کسانوں کی مانگوں کو سنئے۔ انہیں دبائیے نہیں’۔
بتا دیں کہ سپنا چودھری ڈانسنگ کی دنیا کی بہت بڑا نام بن چکی ہیں۔ اب ان کے اتنے فالوورز ہیں کہ ان کی کہی گئی باتوں کا اثر کافی لوگوں تک پہنچتا ہے۔ اتنا ہی نہیں، لوک سبھا الیکشن کے دوران بی جے پی کو انہیں اپنی پارٹی میں لانے کے لئے کافی ہوڑ تھی۔ ایسے میں سپنا چودھری کے کسانوں کے لئے آگے آنے سے کسان تحریک کو ایک بار پھر سے طاقت ملنے کی امید ہے۔