انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔بیڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
واقعہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں پیش آیا۔ ویرات کوہلی نے لکھنؤ کی ہر وکٹ گرنے پر بھرپور جشن منایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے لکھنؤ کے اوپنر کائل میئرز سے گفتگو کی تو گوتم گمبھیر سیخ پا ہو گئے۔
گوتم گمبھیر ویرات کوہلی کی طرف بڑھے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بیچ بچاؤ کرایا۔ میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس میچ کے دوران افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان بھی دو مرتبہ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
https://twitter.com/ttindia/status/1653276619031576576?s=20