ڈھاکہ: وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی صبح یہاں حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے خود شاندار استقبال کیا۔
وزیر اعظم مودی شیخ حسینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کے قیام کی گولڈن جوبلی اور بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے یہاں پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
Landed in Dhaka. I thank PM Sheikh Hasina for the special welcome at the airport. This visit will contribute to even stronger bilateral relations between our nations. pic.twitter.com/oWFydFH2BG
— Narendra Modi (@narendramodi) March 26, 2021