ٹیلی کام کمپنیوں میں جاری مقابلہ آرائی کے درمیان ووڈا فون نے اب تک کا سب سے شاندار پلان پیش کیا ہے۔ اس پلان میں صارفین کو صرف 279 روپے کے ریچارج میں 84 دن تک فری کالنگ اور انٹرنیٹ کا فائدہ ملے گا۔ ووڈا فون کے اس پلان میں یوزرس 84 دن تک لوکل اور ایس ٹی ڈی کسی بھی نمبر پر ان لمیٹڈ کالنگ کرسکتے ہیں ۔
اس پلان میں کالنگ کا فائدہ آپ روزانہ 250 منٹ اور ہفتہ میں 1000 منٹ ہی کرپائیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں آپ کو 84 دنوں تک یومیہ ایک جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا بھی دیا جارہا ہے۔ بتادیں کہ کمپنی نے اس پلان کو کچھ چنندہ 4جی سرکلس کیلئے پیش کیا ہے۔
کمپنی نے حال ہی میں اپنے صارفین کیلئے 99 روپے اور 109 روپے کا پلان بھی پیش کیاہے۔ کمپنی کے یہ دونوں پلان ان صارفین کیلئے زیادہ فائدے مند ہیں ، جو انٹرنیٹ استعمال کم ، لیکن کالنگ اور ایس ایم ایس کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ۔ 99 روپے والے پلان میں صارفین کو 28 دنوں تک لوکل اور ایس ٹی ڈی کسی بھی نمبر پر ان لمیٹڈ کالنگ کا فائدہ ملے گا۔ وہیں 109 روپے والے پلان میں صارفین کو 28 دنوں تک لوکل اور ایس ٹی ڈی کسی بھی نمبر پر ان لمیٹڈ کالنگ اور ایک جی بی کا انٹرنیٹ ڈیٹا مل رہا ہے۔
وہیں کمپنی نے زیادہ ڈیٹا والا نیا پلان بھی پیش کیا ہے ، جس میں 597 روپے کا ریچارج کرانے پر 168 دنوں تک کسی بھی نمبر پر ان لمیٹڈ لوکل اور ایس ٹی ڈی کال کی سہولت ملے گی ۔ حالانکہ کمپنی نے روزانہ کی کال کو ہر دن 250 منٹ تک محدود کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ووڈا فون صارفین کو ہر دن چار گھنٹے اور 10 منٹ کا ٹاک ٹائم ملے گا۔