جب سے منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا خوفناک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، بی جے پی کی ریاستی حکومت اور مرکز تنقید کی زد میں ہیں۔ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن، نسلی تنازعہ سے متاثرہ منی پور کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہے، جس کے بعد مکمل بحث کی جائے گی۔
بہار بی جے پی کے ترجمان ونود شرما نے منی پور میں جاری تشدد پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شرما نے چیف منسٹر این بیرن سنگھ کے بیان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کی صورتحال نے ‘ہندوستان کا نام بدنام کیا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھاری دل کے ساتھ بی جے پی سے استعفیٰ دیا ہے۔ منی پور کے حالات نے ہندوستان کی بدنامی کی ہے۔ جب سے منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کا خوفناک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، بی جے پی کی ریاستی حکومت اور مرکز تنقید کی زد میں ہیں۔ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن، نسلی تنازعہ سے متاثرہ منی پور کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہے، جس کے بعد مکمل بحث کی جائے گی۔