بہار میں عظیم اتحاد کی طرف سے نکالی گئی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آج (پیر) پٹنہ میں اختتام ہو رہا ہے۔ اس یاترا میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو سمیت انڈیا بلاک کے کئی بڑے رہنما شامل ہونے والے ہیں۔ گاندھی میدان سے شروع ہو کر یہ یاترا بیلی روڈ کے امبیڈکر پارک تک جائے گی۔









