لکھنؤ، 3 مارچ، ؛ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے چھٹے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 10 اضلاع کی 57 اسمبلی نشستوں پر جمعرات کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ امبیڈکر نگر، بلرام پور، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا اور بلیا اضلاع میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ پانچویں مرحلے میں کچھ اہم دستاویزات غائب ہونے کی وجہ سے ضلع پریاگ راج کے 258-ہنڈیا اسمبلی حلقہ میں بھی دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

file