بی جے پی لیڈر ستیش پونیا نے کہا کہ لوگ راجستھان میں ڈبل انجن والی حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں جو تبدیلی شروع ہوئی تھی وہ جاری ہے اور مودی سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
راجستھان میں 199 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہفتہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور حکمراں کانگریس اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں نے انتخابات میں اپنی اپنی جیت کا اعتماد ظاہر کیا ہے۔
اپنا ووٹ ڈالنے سے پہلے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے یقین ظاہر کیا کہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ پائلٹ نے ‘پی ٹی آئی بھاشا’ کو بتایا، مجھے یقین ہے کہ کانگریس دوبارہ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنی انتخابی مہم کو عوامی مسائل پر مرکوز رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں بے نقاب ہو چکی ہے۔ بی جے پی لیڈر ستیش پونیا نے کہا کہ لوگ راجستھان میں ڈبل انجن والی حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں جو تبدیلی شروع ہوئی تھی وہ جاری ہے اور مودی سب سے مقبول لیڈر ہیں۔
پونیا نے جے پور میں ‘پی ٹی آئی-بھاشا’ سے کہا، مجھے یقین ہے کہ لوگ ‘ڈبل انجن’ والی حکومت کو ووٹ دیں گے جس کی راجستھان میں ضرورت ہے۔ وہیں آبی وسائل کے وزیر مہندر جیت سنگھ مالویہ نے دعویٰ کیا کہ عام ووٹر ان کے ساتھ ہیں اور ان کی جیت کو کوئی نہیں روک سکتا۔
مالویہ، جو بانسواڑہ کی باگیدورہ سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، نے کہا، ”میں کہہ سکتا ہوں کہ میرے باگیدورہ حلقہ میں عام ووٹر میرے ساتھ ہیں۔ میری جیت کو کوئی نہیں روک سکتا۔” قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 200 اسمبلی سیٹوں میں سے 199 پر آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔