کانپور: کانپور کے نوبستہ واقع غلہ منڈی میں ای وی ایم میں بیلٹ پیپر لگانے کاکام شروع ہوگیاہے،ریٹرنگ افسران کی موجودگی میں ڈیل کمپنی سے آئے انجینئر نے ای وی ایم چک کیں اس کے بعد بیلٹ پیپر لگانے کاکام شروع ہوا۔
سرسیا گھاٹ واقع ویئر ہاؤس سے ای وی ایم غلہ منڈی پہنچانے میں تین دن کا وقت لگا، سنیچر کو دسوں اسمبلی حلقوں کی ای وی ایم منڈی پہنچ سکی ہیں، اس کے بعد منڈی میں کمیشنگ کاعمل شروع ہوا،ای وی ایم یں بیلٹ پیپر لگانے سے قبل انجینئر نے مشینوں کا ملان اور پھر چیکنگ کی ،
اس کے بعد اسمبلی حلقہ وار ریٹرنگ افسران کی موجودگی میں بیلٹ پیپر لگانے کاکام شروع ہوا، شروعات گووند نگر ، بٹھور وکلیان پور اسمبلی حلقہ کی مشینوں سے ہوا، سی یو میں پنک پیپر سیل لگائی گئی جس پر انجینئر نے دستخط کئے،
امیدوار سیٹ کرتے وقت سی یو ، بی یو اور وی وی پیٹ کو جوڑا گیا،ای وی ایم سی یو ،بی یو بیٹری کے نمبر درج کئے گئے۔ اسسٹنٹ الیکشن افسر کمل کشور نے بتایا کہ بیلٹ پیپر کاعمل منڈی میں تین چار دن تک چلے گا۔