مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری ہے ۔ یہاں کے 20 اضلاع کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹنگ شام پانچ بجے تک چلے گی اور 17 مئی کو نتائج آئیں گے ۔ انتخابات میں سکیورٹی کے مدنظر پڑوسی ریاستوں آسام ، اوڑیسا ، سکم اور آندھرا پردیش سے تقریباََ 1,500سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔
نندی گرام کے سنتی باڑی سے خبر آرہی ہے کہ بی جے پی کارکنان نے ٹی ایم سی اہلکار کی مبنہ طورپر انگلی کاٹ دی ۔ دریں اثنا بھگوا پارٹی کی لیڈران کے حملہ میں 14 ٹی ایم سی کارکنان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہےکہ مرشیدہ آباد اور میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہوئی ہاتھا پائی میں بیلیٹ پیپر تالاب میں پھینکے گئے ۔اس وجہ سے وہاں پر ووٹنگ رکنی پڑی۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے بیرپیڈا میں بوتھ نمبر 14/79کا ایک ووڈیو سامنے آیا ہے اس ووڈیو میں ٹی ایم سی کارکنان ووٹرس کو بوتھ پر جانے سے روکتے نظر آرہے ہیں۔