’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ سے متعلق جے پی سی کی رپورٹ آج راجیہ سبھا میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ میدھا وشرام کلکرنی نے پیش کی، جسے ایوان بالا نے منظور کر لیا۔ اس درمیان اپوزیشن اراکین کا زوردار ہنگامہ دیکھنے کو ملا اور ایک وقت ایسا آیا جب برسراقتدار طبقہ کی روش کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔ اس سے قبل کچھ اپوزیشن اراکین نے اپنی بات ایوان میں رکھی اور جے پی سی رپورٹ کو غیر آئینی قرار دیا۔









