نیویارک۔ ایک ہندوستانی طلب امریکی کی نیوجرسی میں کار حادثہ کے بعد اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑرہا ہے’ اسی ماہ یہ حادثہ پیش آیاتھا جس کی وجہہ سے اس کے دماغ پر چوٹ لگی ہے اور پھسلیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔
اس کی دماغ کی چار سرجریاں کی گئی ہیں اب وہ ائی سی یو میں زیرعلاج ہے
نیو جرسی انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں زیرتعلیم ونیمرا ورما نومبر12کے روز یونیورسٹی کیمپس سے جب اپنے گھر کے راستے پر تھا تب”بے ہوش ہوگیا” تھا۔ گو فنڈ کی پہل کرنے والے ابھیشک شرما نے کہاکہ ورما جو فوری ریوٹگیرس یونیورسٹی اسپتال لے گئے جہاں پر اس کے دماغ میں تکلیف دہ چوٹ کی نشاندہی ہوئی ہے’ ایک گو فنڈ پیچ شرما کی حمایت میں تشکیل دیاگیاہے۔
ابھیشک نے مزیدکہاکہ “انہیں اب ونٹیلیٹر سے نکال دیاگیا ہے مگر اب بھی وہ دماغ پر سوجن سے متاثر ہے کیونکہ پچھلے ہفتہ ان کی متعدد سرجریاں کی گئی ہیں”۔اس پیچ پر جانکاری دی گئی ہے کہ حادثہ کے 10دنوں کے اندر ورما نے چار دماغ کی سرجریاں ہوئی ہیں اور وہ اب ائی سی یو میں ہے’ جس کا گذارا ائی ویز اور لائف سپورٹ سسٹم پر ہے۔
یہاں ہندوستان میں ورما کے والدین بے چینی کیساتھ امریکی وزیزا کی منظوری کا انتظارکررہے ہیں۔مذکورہ پیچ کا کہنا ہے کہ “ہمیں امیدہے اور دعا کرہے ہیں کہ ونیرما جلد زخموں سے ابھریں اور اپنی طویل بحالی کی سڑک کی شروعات کریں۔
فی الحال ان کا علان انہیں زندگی دینے کے لئے کیاجارہا ہے۔ اگروہ ایسا کرتا ہے تو اس کے علاج کی توجہہ علمی او رجسمانی نقل وحرکت کے چیلنجوں سے نمٹنے پر مرکوز کرسکتے ہیں”۔
شرما کی صحت انشورنس کے دائرہ کار میں حادثاتی اخراجات نہیں ہیں اور اس کے پاس اٹوانشورنس نہیں ہے(وہ گاڑی نہیں چلاتا ہے)۔اس کے موجودہ اسپتال کے اخراجات میں ڈاکٹر’ سرجن اورماہرین کی مشاورت’ ائی سی یو خدمات
طبی معائنہ اور اسپتال کے متفرق فیس شامل ہیں۔
ابتک اجتماعی فنڈ اکھٹاکرنے کے ذریعہ 72,199امریکی ڈالر س جمع کئے گئے ہیں جو راست اسٹوڈنٹ کی فیملی کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔