شادی سے متعلق مسلسل تنازعات کا شکار رہنے والی راکھی ساونت نے بلآخر اعتراف کرلیا کہ ان کی رتیش سے قانونی طور پر شادی نہیں ہوئی۔ریئلٹی شو بگ باس 15 میں جب راکھی ساونت سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنے شوہر رتیش سنگھ کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کیوں کیا؟ تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ گزشتہ سیزن میں جب میں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں تو کسی نے بھی میری بات کا یقین نہیں کیا۔









