پاناجی ۔ منوہر پاریکر نے آج اعتراف کیا کہ بحیثیت وزیر دفاع جائزہ لینے کے بعد پہلے دن وہ کانپ رہے تھے ۔ انہوں نے خود کو پرسکون دکھانے کی کوشش کی لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب وہ وزیر دفاع بنے تو وہ پہلے دن تھرتھرا رہے تھے ۔
انہوں دفاع کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی ۔ یہاں تک کہ وہ فوجی عہدیداروں کے رتبے سے بھی واقف نہیں تھے ۔ منوہر پاریکر نے وجئے سنکلپ ریالی سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے نوٹ بندی کو وزیراعظم نریندر مودی کا کالے دھن پر سرجیکل حملہ قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے دہشت گردی اور جرائم کو فنڈس کے راستے بند ہوگئے ہیں ۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ نوٹ بندی دراصل وزیراعظم کی ایک اور جنگ ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں اور مجرمین کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رقمی لین دین کو ختم کرنے کیلئے جو ٹکنالوجی تیار کی گئی ہے وہ بہت ہی آسان ہے ۔
ایک چھوٹا لڑکا بھی موبائیل اپلیکیشن کے بارے میں پرانی نسل کو واقف کراسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے یو پی آئی اپلیکیشن متعارف کیا ہے جسے کم سے کم خریدی کیلئے بھی رقم منتقل کرنے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ایک 8 تا 10 سالہ بچہ بھی آپ کو اپلیکیشن کے بارے میں سمجھا سکتا ہے ۔