وسیم کا حمایتی توہین پیغمبر کرنے والاشمار کیا جائے گا: مولانا سیف عبا س
لکھنو : 12نومبر2021 امام باڑہ سید تقی صا حب جنت مآب ،اکبری گیٹ ، لکھنؤ وسیم لعنتی کے ذریعہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین جو کی گئی ہےاس کی مذمت میں علما ٔ و ذاکرین کا ایک جلسہ زیر صدارت ممتازالعلما مولانا سید سیف عباس نقوی منعقد ہوا ۔
تلاوت کلام پاک کے بعد خطاب کرتے ہوئے مولانا مظہرامام نے کہا کہ وسیم نے پیغمبر اسلام اور قرآن کے شان میں جو گستاخیاں کی ہیں وہ لائق معافی نہیں ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ مولانا نفیس اختر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے اسلام سے لوگ قریب ہو رہے ہیں اور اسلام کی حقانیت لوگوں پر واضح ہو رہی ہے اس سے دوسرے مذہب کے لوگ اسلام سے نزدیک ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دشمن اسلام بےچین ہےاور اسلام کے خلاف سا زشیں رچی جا رہی ہیں ۔
مولاناوزیر حسن زینبی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وسیم مرتد دنیا کی چاہت میں آخرت کو کھو بیٹھا ہےاوریقیناً اس کو دنیا وآخرت میں عذاب کا مستحق ہے ۔مولانا غلام سرورنےتقریر کرتے ہوئے کہاکہ مو منین اپنی اپنی بستیوں میں وسیم لعنتی کے خلا ف احتجاج کرتے ہوئے عظمت پیغمبر اسلام لو گوں تک پہنچائیں اور ہر ہفتہ خطبہ جمعہ میں پیغمبر اسلام کی عظمت اور ان کی تعلیمات کو بیان کیا جائے تاکہ صہیونی اور دشمن اسلام طاقتیں اپنے نا پاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔










