لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی وجئے یاترا پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے اترپردیش حکومت کے ترجمان و کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ کورونا بحران میں ڈائنگ روم سے باہر نہ نکلنے والے اکھلیش یادو اب فائیو اسٹار رتھ پر سوار ہو کر عوامی خیرخواہ ہونے کا ناٹک کررہے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے منگل کو کہا کہ اے سی رتھ میں سوار مسٹر اکھلیش کو اب بستر دوائی اور کسانوں کی یاد آرہی ہے۔
جب کہ کورونا بحران میں خود کورونا متاثر ہوتے ہوئے بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ لوگوں کے علاج کے انتظام میں دن رات لگے رہے ہیں۔