لکھنؤ : حکومت اتر پردیش نے چھوٹی سینچائی کے لئے 43 اضلاع میں زیر زمین پانی کے چارجنگ چیک ڈیم کی تعمیر کے لئے رواں مالی سال میں 35 کروڑ کی رقم منظور کی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق عام اسکیم کے تحت جن اضلاع کے لئے رقم منظور کی گئی ہے.
ان میں میرٹھ ، باغپت ، گوتم بدھ نگر ، بلند شہر ، سہارنپور ، مظفرنگر ، شاملی ، آگرہ ، متھرا ، فیروز آباد ، مین پوری ، علی گڑھ ، ہاتھرس ، ایٹہ ، کاسگنج ، مراد آباد ، رامپور، بجنور ، لکھنؤ ، رائے بریلی ، کانپور شہر ، اٹاوہ ، اوریا ، فرخ آباد ، قنوج ، الہ آباد ، کوشامبی ، فتح پور ، پرتاپ گڑھ ، وارانسی ، غازی پور ، جونپور ، مرزا پور ، سونبھدر ، سلطانپور، امیٹھی ، جھانسی ، جالون، للت پور ، ہمیر پور ، مہوبا ، باندہ اور چتر کوٹ شامل ہیں ۔