نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے دہلی فسادات کیس میں قید ہندوستانی کارکن عمر خالد کے نام ذاتی خط لکھا ہے، جو خالد کے والدین کے ذریعے پہنچایا گیا اور اب سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے

نیویارک شہر کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے ہندوستانی سماجی کارکن اور سابق طلبہ رہنما عمر خالد کے نام ایک ذاتی، ہاتھ سے لکھا ہوا خط تحریر کیا ہے، جو اب منظرِ عام پر آیا ہے۔ یہ خط دسمبر 2025 میں عمر خالد کے والدین کے امریکی دورے کے دوران انہیں دیا گیا تھا، جسے بعد ازاں خالد کی پارٹنر بانوجیوتسنا لہری نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ یہ خط عین اس وقت عوام کے سامنے آیا جب ظہران ممدانی نصف شب ایک تاریخی تقریب میں نیویارک کے 112ویں میئر کے طور پر حلف لے رہے تھے۔









