واشنگٹن 5 نومبر (یو این آئی) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر وہ صدارتی انتخاب جیت جائیں گے۔
بائیڈن نے بدھ کے روز کہا ’’دیر رات تک چلنے والی گنتی کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ ہم صدارتی عہدہ کے لئے درکار 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی اعلان نہیں کررہے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ فتح حاصل کریں گے‘‘۔
سی این این نیوز چینل نے مسٹر بائیڈن کے حوالے سےکہا کہ ’’ہم ڈیموکریٹ کے طور پر مہم چلا رہے ہیں لیکن میں امریکی صدر کی حیثیت سے کام کروں گا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’صدارتی دفتر کوئی جانب دار ادارہ نہیں ہے۔ یہ اس قوم کا دفتر ہے جو ہر شہری کی نمائندگی کرتا ہے اور تمام امریکی شہریوں کا خیال رکھنا اس کا فرض ہے‘‘۔