خان صاحب شہداء کی میتوں کی تدفین ہوچکی ہے، اب آپ کا آنا نہ آنا برابر ہے، یہ آپ کے سیاسی مخالفین نہیں تھے، جنہیں آپ شکست دے چکے ہیں۔ یہ پاکستان کے مظلوم لوگ تھے، جو اب اپنے پیاروں کو قبر اور دکھوں کو رب کے سپرد کرچکے ہیں۔ البتہ آپ اصل میں ہار گئے ہیں۔ عوام کی جیت آپ کی جیت ہوتی، آپ کی انا کی جیت اس عمران خان کی بھی ہار ہے، جو اپوزیشن میں انسان دوست اور مظلوم ہزارہ کا ہمدرد ہوا کرتا تھا۔









