رمضان المبارک کی آمد پرغزہ کے بےگھر فلسطینیوں کا جوش دیدنی ہے۔ فلسطین میں خواتین، مردوں اور بچوں نے بابرکت مہینے کا بھرپور انداز میں استقبال کیا، رنگ برنگی قمقموں سے خیمے سجائے، درختوں پر روایتی لالٹین لگائیں اور آتش بازی کی جب کہ ساتھ ہی گیت گنگنائے۔









