غازی آباد: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کو عوام کی خدمت کرنے کی طاقت کی ضرورت ہے جبکہ ایس پی کو استحصال کرنے کے لئے طاقت درکار ہے۔
یوگی نے موہن نگر علاقے میں گھر گھر جاکر بی جے پی کی انتخابی تشہیر مہم میں شرکت کی اور صاحب آباد میں دانشور طبقے سے خطاب کر کے آنے والے الیکشن میں لوگوں سے حمایت مانگا۔
انتخابی تشہیر کے دوران ان کے ساتھ جنرل وی کے سنگھ اور کچھ دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔