ماؤنٹ آبو، 30 دسمبر (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاست میں سیاحت کی ترقی کے بے پناہ امکانات کے پیش نظر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کل شام ماؤنٹ آبو میں شرد مہوتسو کا ورچوئل افتتاح کرتے ہوئے جناب گہلوت نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کی ترقی کے لیے پانچ سو کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔
جس کے تحت 300 کروڑ سے عمومی وسائل اور 200 کروڑ سے مذہبی سیاحت کو ترقی دی جائے گی۔