جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، برلن ایران کے ساتھ مذاکرات اور کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ یوهان وادفول نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ برلن ایران کے ساتھ مذاکرات اور کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکی مطالبے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برلن ایران کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یہ بات واضح ہے کہ ممکنہ طور پر یورپی افواج بھی وہ کام انجام نہیں دے سکتیں جو امریکی فوج اب تک کرنے میں ناکام رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امریکا کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں عدم استحکام سے جرمنی اور ایرانی عوام سمیت پورے خطہ متاثر ہوگا۔