پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، رائے ونڈ جلسہ میں مودی کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔
واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی روایتی پریڈ ہوئی جس کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب عمرفاروق تھے، پی ٹی آئی شاہ کے رہنما محمود قریشی نے بھی پریڈ دیکھی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔