ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے اب سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اتھارٹی کو چیلنج کر تی نظر آ رہی ہے۔ یہ مظاہرے تیزی سے پرتشدد ہوتے جا رہے ہیں، جوکئی شہروں اور قصبوں تک پھیل چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ان مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 62 ہو گئی ہے اور تقریباً 2300 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔









