لکھنؤ: ۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو اسمبلی میں کہاکہ ہم کسی حکومت کے بلائے پر اجودھیا شری رام للا کےدرشن کو نہیں جائیں گے۔
جب بھگوان بلائیں گے تب جائیں گے۔اس موقع پر اکھلیش یادو نے اسمبلی صدر ستیش مہانا کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کے بلانےپر ہم نہیں جائیں گے۔
وہیںاسمبلی صدر نے کہاکہ شیوپال جی نے ساتھ جانے کےلئے کہا تھا۔ اس پر شیوپال یادو نے کہاکہ پران پرتشٹھا پروگرام میں تو آپ نے بلایا نہیں اب لے جارہےہیں اس سے پہلے شیوپال یادو نے کہاکہ 11فروری کو بی جے پی کے اراکین کےساتھ وہ اجودھیا نہیں جائیں گے۔ وہ پارٹی سربراہ سے پارٹی کےدیگر ساتھیوں کےلئے اجودھیا جانے کے الگ سے انتظامات کرنے کی گزارش کریں گے۔ اسمبلی صدر ستیش مہانا نے ایوان کے سبھی اراکین اور 11فروری کو اجودھیا جانے کےلئے مدعو کیا تھا اس کےلئے بس کے انتظامات کئے گئے ہیں۔