چندی گڑھ: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ملک کے چوٹی کے پہلوانوں کے الزامات کے درمیان ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ “ہم کھلاڑیوں کا حوصلہ نہیں ٹوٹنے دیں گے۔
” منوہر لال کھٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی کھلاڑیوں کے تمام خدشات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مرکزی وزارت کھیل نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا سے 72 گھنٹے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔منوہر لال نے کہا، “مرکزی اور ریاستی حکومتیں فلاحی اسکیموں کے ذریعے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتی ہیں، لیکن اس طرح کے واقعات سے کہیں نہ کہیں کھلاڑیوں کے حوصلے متاثر ہوتے ہیں، لیکن ہم ان کے حوصلے کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔” خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت بہت اہم ہے اور ہم پوری توجہ دیں گے۔