لکھنئو : امام ہادی کووڈ ہیلپ لائن ان دنوں پورے ملک میں انسانی خدمات انجام دے رہی ہے۔ علماء کے زیر اہتمام اس سلسلہ میں کووڈ مریضوں کے لئے انجام دیئے جانے والے خدمات کا سلسلہ مختلف صوبوں جیسے یوپی، مہاراشٹرا، گجرات، کرگل و کشمیر، مدھیہ پردیش، بنگال وغیره میں جاری و ساری ہیں۔
اس ہیلپ لائن نے شہر لکھنؤ میں “جیت جائیں گے ہم،پھر مسکرائیں گے ہم” جیسے دل نشین اور دل آویز نعرہ کے ساتھ گذشتہ دو دنوں میں سیکنڑوں مریضوں کے اہل خانہ تک کووڈ ہاسپٹل پہنچ کر مفت کھانا اور پانی تقسیم کیا۔
مریضوں کی شفایابی کی دعا کے ساتھ ملک سے اس منحوس وبا کے خاتمه کی دعا کی۔
مذہب و مسلک سے بالاتر انسانی خدمت انجام دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس کار خیر کی انجام دہی کے لیے گذشتہ ایک برس سے محبوب خاص و عام جناب امداد امام صاحب اور ان کی ٹیم کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے مولانا احتشام الحسن شمسی اور مولانا سید حیدر عباس رضوی سمیت دیگر پر جوش جوانوں کی مدد سے اس نیک کام کو انجام دیا۔
بتاتے چلیں کہ امام ہادی کووڈ ہلپ لائن کے بینر تلے یہ کام کووڈ پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ میڈیکل کالج،کوئین میری،ایرا میڈیکل کالج،سول ہاسپٹل اور چرک ہاسپٹل میں انجام پایا۔