رفیق مانگٹ….ماہ رمضان اب برطانیہ کی سپر مارکیٹوں کے لئے بڑا کاروبار لے کر آتا ہے، کرسمس اور ایسٹر کے بعد سب سے زیادہ خریداری اس ماہ ہوتی ہے۔ برطانوی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابقتقریباً دس ہزار کروڑ پتی مسلمان برطانیہ میںموجود ہیں ، مجموعی طور پر برطانوی مسلمانوں کی قوت خرید یا اخراجات کا اندازہ 20ارب پاؤنڈسے زیادہ ہے۔
’ اکانومسٹ ‘لکھتا ہے کہ برطانیہ کی سپر مارکیٹیں رواں ہفتے تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں۔مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان برطانیہ میں 6 جون شروع ہورہا ہے اور برطانیہ کے سب سے بڑے اشیائے خورونوش کے اسٹور حلال گوشت، کھجوریں اور سافٹ ڈرنکس سے بھرے جارہے ہیں جو برطانیہ میں مقیم30لاکھ مسلمانوں کی روزمرہ غذائی اشیاء کی ضروریات پوری کریں گی۔
برطانیہ میں نجی ریٹیلرز نے حالیہ برسوں میں مسلم صارفین کی مارکیٹ کو مرکز بنایا ہوا ہے جس سے کافی منافع کما رہے ہیں۔برطانیہ کی تمام سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والے حلال گوشت کا نصف اسی ریٹیلر کمپنی کا فراہم کردہ ہےاور توقع ہے کہ ماہ رمضان میں 43ملین ڈالر کی اشیا ء فروخت کرے گا۔
ایک اوراخبار’ انڈی پینڈنٹ‘ سے اس حوالے سے لکھا ہے کہ دنیا کے لئے ایک عظیم ہفتے کا آغازہونے جا رہا ہےجب دنیا کی22فی صد آبادی یعنی ایک ارب60کروڑ مسلمان روزے رکھیں گے۔