نئی دہلی: دسمبر کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن میدانی علاقوں سمیت کئی ریاستوں کے موسم میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی ہے۔ یکے بعد دیگرے آنے والے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی نہیں دیکھی جا رہی ہے۔ تاہم، شدید دھند نے کئی علاقوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔









