کانپور: شہر میں ۲۸؍دسمبر سے گھنے کہرے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موسمیاتی سائنسدانوںنے دن کے درجہ حرارت میں انحتاط اندیشہ ظاہر کیاہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دن کا درجہ حرارت گرنے سے شہر کے باشندوں کو سردی کی لہر کاسامنا کرناپڑسکتا ہے۔
آج صبح کے وقت کہرے نے شہر کو اپنی آغوش میں لے لیا،کہرے کی پہلی دستک کے بعد موسمیاتی سائنسدانوںنے دوروز اور گہرا کہرا ہونے کے امکانات ظاہر کیاہے۔ اندیشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ اس دوران ہلکے اور اوسط بادل بھی چھائے رہ سکتے ہیں. اس کے باوجود اتوار کے روز تک بارش کا امکان نہیں ہے۔موسمیاتی سائنسداں ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایاکہ آنے والے تین دنوں میں موسم میں مزید ٹھنڈ ہوسکتی ہے۔ دن کے وقت اوسط اور تیز ہوائیں چلیں گی جس سے فی الحال دن کے وقت کہرے سے راحت رہے گی۔ اس کے باوجود صبح اور شام کے وقت شہر کے باشندوںکو گھنے کہرے کاسامنا کرناپڑسکتاہے۔