پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ ضلع انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئیوں کے پیش نظر 14سے 16سمتبر کے درمیان شدید بارش، آندھی طوفان، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے اس سے بچاؤ کے لئے ایڈوئزری جاری کی ہے ۔
ضلع کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تربھون کمار وشوکرما نے آج بتایا کہ ضلع پرتاپ گڑھ کے لئے محکمہ موسمیات لکھنؤ کے لئے کی گئی پیشین گوئیوں کے مطابق بتاریخ 14ستمبر تا16ستمبر تک شدید بارش، آندھی طوفان، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے شبہات کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق اگر ضروری نہ ہو تو خراب موسم میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اگر آپ باہر ہیں تو بجلی کی تاروں کے نیچے ، بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کے قریب نہ کھڑے ہوں۔ خراب موسم یا بارش کی صورت میں اپنے جانوروں کو کھلے میں نہ چھوڑیں اور نہ ہی انہیں کسی درخت کے نیچے باندھ کر رکھیں۔
خراب موسم یا بارش کی صورت میں جانوروں کو محفوظ جگہ پر رکھیں، آسمانی بجلی سے بچانے کے لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ کاشتکاری کے دوران لکڑی کا چھوٹا بنڈل یا پلاسٹک کی بوری اپنے ساتھ رکھیں اور آسمانی بجلی گرنے کی صورت میں اسی پر ہی اپنا جتنا ہوسکے چھوٹی شکل بنا کر بیٹھ جائیں۔
آسمانی بجلی گرنے کی صورت میں کسی بڑے سایہ دار درخت کے نیچے پناہ نہ لیں۔ آسمانی بجلی گرنے کی صورت میں گاڑی سے سفر کرنے سے گریز کریں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے بچاؤ اور قبل از وقت وارننگ کے لیے “دامنی” ایپ کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ دیگر قدرتی آفات سے راحت اور تحفظ اور اپنی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف آفات کے دوران کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے اس بارے میں مزید معلومات/مشورے کے لیے “سچیت ایپ” کا مسلسل استعمال کریں۔