فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں جمعہ کی شام سے شروع ہوئی بارش اتوار کو بھی جاری رہنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے ۔
جہاں ایک جانب پانی بھرنے سے عام لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں کھیتوں میں پانی بھر جانے سے کسانوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے ۔ لگاتار ہورہی بارش سے عام آدمی کی دقتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے ساتھ ہی فیروز آباد شکوہا آباد کے بازار علاقے میں پانی بھرنے سے دوکاندار متاثر رہے ۔
لگاتار بارش سے دیہی علاقوں میں مکان کی دیوار گرنے کی بھی خبر ہے ۔ وہیں کھیتوں میں پانی بھر جانے سے کسانوں کے ماتھے پر تشویش کی لکیریں کھینچ گئی ہیں۔ خاص طور سے مرچ کی کھیتی میں ابھی تازہ فصل کی روپائی کی گئی ہے وہ سب خراب ہوگئی ہے ۔
کسانوں کے کے ذریعہ کھیتوں میں بھرے پانی کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ضلع کے نارکھی بلاک میں شملہ مرچ کی کھیتی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے