دوبئی ؛ یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم اور دوبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں فرزندان شیخ حمدان، شیخ مکتوم اور شیخ احمد بن محمد کی شادی دوبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں انجام دی گئی۔
استقبالیہ تقریب کا اہتمام دوبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کی گئی جس میں عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان، ابوظہبی کے ولیعہد اور ڈپٹی سپریم کمانڈر یو اے ای مسلم افواج کے علاوہ دیگر سربراہان مملکت، اعلیٰ تاجران و صنعتکار، وزراء، شیوخ اور ولیعہدوں نے شرکت کی۔