امریکی صدر کے دورہ برطانیہ اور دورہ آئرلینڈ کے موقع پر ان ممالک کی فضا گو ٹرمپ گو کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی آئرلینڈ آمد پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بارش کے باوجود دارالحکومت ڈبلن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے مارچ کیااور ٹرمپ کی پالیسیوں پر احتجاج کیا۔
ڈبلن ہی میں ٹرمپ کا مذاق اڑاتا غبارہ بھی فضا میں بلند کیا گیا جس کے ساتھ شرکا نے تصاویر بھی بنوائیں۔