متھرا : رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے سربراہ مہنت نرتیہ گوپال داس کورونا متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد انہیں لکھنؤ واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرانے کے لئے انتظامیہ نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مہنت نرتیہ گوپال کے کورونا پازیٹو پائے جانے سے ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ دراصل 5 اگست کو رام مندر تعمیر کے لئے منعقدہ بھومی پوجن تقریب کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ موجود تھے۔









